کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملتان سلطانز کی فتح کے بعد ایک دلچسپ اور خوشگوار لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسٹیو اسمتھ نے اپنے ہم وطن ساتھی کھلاڑی پیٹر سڈل کو مذاقاً ’’چاچا‘‘کہہ کر مخاطب کیا۔دونوں کھلاڑی میچ کے بعد گفتگو کر رہے تھے۔