• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد کا برمنگھم میں گھٹنے کا آپریشن

کراچی (عبدالماجدبھٹی) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان مشتاق محمد کا انگلینڈ کے شہربرمنگھم کے اسپتال میں گھٹنے کا کامیاب آپریشن ہوا ہے جس کے بعد ان کا بائیں گھٹنے کو تبدیل کردیا گیا۔ ان کے چھوٹے بھائی صادق محمد نے جنگ کو بتایا کہ آپریشن کے دوران مشتاق بھائی کے سینے میں انفیکشن ہوا تھا لیکن اب وہ صحت ہوگئے ہیں ۔ ری ہیب جاری ہے اور دو دن میں انہیں اسپتال سے فارغ کردیا جائےگا اس وقت وہ واکر کے ذریعے چل رہے ہیں۔ اہل خانہ نے دعائےصحت کی اپیل کی ہے۔ مشتاق محمد اپنے اہل خانہ کے ساتھ بر منگھم میں مقیم ہیں ۔

اسپورٹس سے مزید