کراچی(اسٹاف رپورٹر) یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 9 سے 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پول اے میں کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول بی میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1۔ پول سی میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر ، اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3، پاک آرمی شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے لیے آفیشلز کے پینل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان ہونگے۔