عوام سے کئے وعدوں پر عملدرآمد کا آغاز کردیا،ن لیگ

April 14, 2024

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر، جنرل سیکرٹری عمران نذیر ،ایم پی اے حنا پرویز بٹ، عامر خان، علی پرویز ملک،چوہدری شہباز، نگہت شیخ اور صبغت اللہ سلطان و دیگرنےکارکنوں سے گفتگومیں کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے کئے وعدوں پر عمل درآمد کا آغاز کردیا،20ہزار موٹر سائیکل کی طلبا و طالبات کو فراہمی اسی سلسلے کی کڑی ہے، اسی سال مہنگائی میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی اور عوام کے لئے روز گار بھی ہوگا،پنجاب میں ن لیگ حکومت کی ایک ماہ کی کارکردگی بزدار حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے بہتر ہے۔چار سال پنجاب جیسے سب سے بڑے صوبے کوباپ دادا کی جاگیر سمجھ کر چلایا گیا۔