مولانا ابوبکرمعاویہ کورہا کیا جائے ورنہ احتجاج کی کال دینگے، ہشام الٰہی ظہیر

April 14, 2024

لاہور(خبرنگار)جمعیت اہلحدیث پاکستاں کے صدر علامہ ہشام الہی ظہیر نے مولاناابوبکرمعاویہکی گرفتاری اوران پرجھوٹے مقدمات پرردعمل میں کہاہے کہ اگر انتظامیہ نے مولانا ابوبکرمعاویہ کو رہا نہ کیا تو ملک بھر میں احتجاج کی کال دیں گے۔ریاستی جبرہمارے لئے تشویش کا باعث ہے، مولاناابوبکر بے قصور ہیں،پاکستان میں اسلام کے نظام میں بڑی رکاوٹ موم بتی لبرل سیکولر مافیا ہے۔مولاناابوبکر معاویہ پر جھوٹا من گھڑت مقدمہ بنا کر ملک میں فرقہ واریت کو طول دیا جارہا ہے۔