• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15کال فیڈبیک سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر) 15 کال فیڈبیک سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، منفی فیڈبیک پر سپروائزری افسران خود شہریوں کو کال کرنے کے پابند ہوں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے فیس بک لائیو کھلی کچہری میں شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی فیڈبیک میں 92 فیصد مثبت جبکہ 8 فیصد منفی رائے سامنے آئی تھی، منفی فیڈبیک کی روشنی میں فرسٹ ریسپانڈرز کی تربیت اور رہنمائی کی گئی، اہلکاروں کو بہتر رویے اور مؤثر پولیس رسپانس کی تربیت دی گئی۔ تربیتی اقدامات کے بعد جمعہ کی 15 کالز پر 97 فیصد مثبت جبکہ 3 فیصد منفی فیڈبیک موصول ہوا۔
لاہور سے مزید