• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہری سے لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات و دیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق لاری اڈا میں ضمیر سے 3لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون, مناواں میں ایوب سے 2لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں طارق سے 4لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل فون، رائے ونڈ میں حنیف سے 5لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا. ڈیفنس اور ہنجروال سے گاڑیاں جبکہ ہڈیارہ نولکھا اور گرین ٹاون سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید