لاہور ( جنرل رپورٹر ) ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے لاہور انعام اللہ نے اتوار کے روز لاہور ریلوے اسٹیشن پر خیبر میل ٹرین کا خصوصی معائنہ کیا اور مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈویژنل مکینیکل انجینئر محمد عمران سمیت دیگر افسران اور متعلقہ عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔ڈی ایس ریلوے لاہور نے ٹرین میں صفائی ستھرائی، ٹائلٹس میں پانی کی دستیابی، پشاور سے آنے والی کوچوں اور لاہور سے اٹیچ ہونے والی کوچوں سمیت دیگر مسافر سہولیات کا معائنہ کیا۔