لاہور(خبرنگار) پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نے کہا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے ہزاروں نوجوان، اعلٰی تعلیم یافتہ سکول ٹیچر انٹرنیز گزشتہ 2 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں تنخواہوں کی ادائیگی کے بجٹ بھی ریلیز ہوچکا ہے لیکن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کی روایتی تساہل پسندی کے باعث سکول ٹیچر انٹرنیز اور ان کے اہل خانہ فاقہ کشی کا شکار اور کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں فاقہ کشی کے عالم میں ان اساتذہ کے لئے طلباء کو بہتر تعلیم دینا ناممکن ہے اساتذہ کا معاشی استحصال بند کیا جائے لہٰذا وزیر اعلٰی پنجاب، وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم سکول پنجاب سے مطالبہ ہےکہ سکول ٹیچر انٹرنیز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا نوٹس لیں اور ذمہ داران سے باز پرس کی جائے ۔تنخواہوں کی ہرماہ بروقت ادائیگی کے لئے میکنزم وضع کیا جائے، ان کی تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ کیا جائے۔ ان کی تقرریاں 3، 6، 9 ماہ کی بجائے 3 سالہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر کی جائیں تاکہ یہ نوجوان سکول ٹیچر انٹرنیز دلجمعی سے تدریسی فرائض سرانجام دے سکیں۔