• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کی کامیابی اجتماعی محنت کا نتیجہ، سبطین شاہ نقوی

لاہور(خبرنگار)آل پاکستان اہلحدیث تحفظ حرمین شریفین و استحکام پاکستان کانفرنس کے کنوینئر اور ایڈیشنل ناظمِ اعلیٰ، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سید محمد سبطین شاہ نقوی نے کانفرنس میں شرکت کرکے اسے کامیاب بنانے والے تمام علما کرام، مشائخ عظام، مذہبی و سیاسی شخصیات، مہمانانِ گرامی، کارکنان، رضاکاروں اور منتظمین کا دلی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس عظیم الشان اجتماع کی کامیابی میں ہر اس شخص کا حصہ ہے جس نے کسی بھی سطح پر اپنا وقت، صلاحیتیں، وسائل اور توانائیاں صرف کیں۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ملک بھر سے ممتاز علما کرام اور مذہبی و سیاسی شخصیات کی بھرپور شرکت ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے۔مقررین نے اپنے خطاب کے ذریعے تحفظ حرمین شریفین، اتحادِ امت، قومی یکجہتی اور استحکام پاکستان کے پیغام کو اجاگر کیا۔ ان کی شرکت اور رہنمائی نے اس اجتماع کو مزید وقار بخشا۔
لاہور سے مزید