• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذیابیطسی ماؤں کے بچوں میں پیدائشی نقائص بڑھ جاتے ہیں، پروفیسر فرید ظفر

لاہور(جنرل رپورٹر)جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ، ریٹائرڈ آرمی ڈاکٹرز ایسو سی ایشن اور فیملی فزیشنز کے زیر اہتمام ،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے تعاون سے ذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصانات کے حوالے سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سابق پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فرید ظفر نے کہا کہ حاملہ خواتین میں ذیابیطس سے نہ صرف انکی صحت متاثر ہوتی ہے بلکہ ہونے والے بچے میں پیدائشی نقائص کے امکانات بڑھ جاتے ہیں ۔ جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے کہا کہ شوگر کا نامناسب کنٹرول اعصاب کو بری طرح متاثر کرتا ہے، بڑی عمر کے افراد میں اعصابی علامات 5سالوں میں جبکہ چھوٹی عمر کے مریضوں میںعلامات تقریبا 5سے10 سالوں میں ہوتی ہیں۔شوگر کے مریضوں میں اگر پاوں میں سنسنا ہٹ کے ساتھ ساتھ سوئیاں چھبنا شروع ہو جائیں یا تلوں میں آگ لگنے کا احساس ہو تو یہ خطر ناک علامت ہو سکتی ہے، پاوں میں السر یا کسی اور زخم کا ہو نا خطرناک علامت ہے، اگر کنٹرول نہ کیا جائے تو نوبت پیر کاٹنے تک جا سکتی ہے۔اگر مریض میں شوگر کبھی زیادہ اور کبھی بہت کم ہو جائے تو ذہنی اعصاب کے متاثر ہو نے سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت میں کمی یا الزائیمر کا مرض لاحق ہو سکتا ہے۔بریگیڈئیر(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ اعصابی اور دماغی کمزوری سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ HBA1cکا لیول 7سے کم رکھا جائے۔ ذیابیطس سے ہونے والے اعصابی نقصانات کو مکمل طور پر ختم تو نہیں کیا جا سکتا البتہ انکا کنٹرول ممکن ہے اور اسمیں مزید اضافہ کو روکا جا سکتا ہے۔ اگر شوگرکو کنٹرول نہ کیا جاسکے تو اندرونی اعضا کی اعصابی کمزوری سے بلڈ پریشر کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے یا پھر نظام انہضام متاثر ہو سکتا ہے۔
لاہور سے مزید