• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمشاد اختر آپا کی وفات جماعت اسلامی کیلئے بڑا نقصان ہے، حمیرا طارق کا اظہار تعزیت

لاہور (نیوزرپورٹر)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعہ المحصنات پاکستان کی ٹرسٹی، سابق نائب ناظمہ صوبہ سندھ، سابقہ نائب ناظمہ حیدرآباد ڈویژن اور رکن جماعت اسلامی شمشاد اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے مرحومہ کے اہل خانہ، بالخصوص نائب صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد محمد فاروق اور ڈاکٹر عبدالباسط سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شمشاد اختر مرحومہ کی دینی، دعوتی اور تنظیمی خدمات قابل قدر ہیں۔ ان کی وفات جماعت اسلامی کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔
لاہور سے مزید