لاہور (کرائم رپورٹر) پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہاؤس رابری میں ملوث سہولت کار خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا تھا۔ ملزمان گھر سے طلائی زیورات، نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ ملزمان کی شناخت آصف، مبشر، مقصود اور عباس کے نام سے ہوئی۔