• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال: عالمی یومِ اطفال کی تقریب، بچوں میں تحائف تقسیم، کیک بھی کاٹا گیا

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے کہا کہ صحت مند بچے ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد ہوتے ہیں اور بچوں کی اچھی پرورش کے ساتھ بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر کے انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا والدین کی اولین ترجیح ہونی چاہیے تاکہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو کر ترقی یافتہ اقوام کی صف میں شامل ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یومِ اطفال کی مناسبت سے لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تقریب کے شرکاء نے عالمی یومِ اطفال کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے، جس پر نونہالوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ تقریب میں پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر حسن سلیمان ملک، ڈاکٹر حوریہ رحمان، ڈاکٹر ارشد علوی، ڈاکٹر رابعہ نجم سمیت ہیلتھ پروفیشنلز، ڈاکٹرز اور نرسز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروفیسر ڈاکٹر جودت سلیم نے مزید کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، جدید طبی آلات اور ادویات کی دستیابی کے لیے اربوں روپے کے خطیر فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ صحت مند بچہ ہی کل کا معمارِ قوم ھے اس لیے حکومت بچوں کی صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر حسن سلمان ملک اور ڈاکٹر حوریہ رحمان نے بچوں کی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی دیتے ہوئے والدین پر زور دیا کہ وہ بچوں کی صحت اور خوراک پر خصوصی نگاہ رکھیں
لاہور سے مزید