• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر ڈولفن و پی آر یو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 22 ملزمان گرفتار کیے گئے، ڈولفن سکواڈ نے2 خطرناک ڈکیٹ گینگ کو بھی گرفتار کیادوران پٹرولنگ 11 اشتہاری سمیت 28 عادی مجرمان اور2 عدالتی مفروران گرفتار کیے گئے۔ 120 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند جبکہ 72 اشخاص کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔6 ون ویلنگ و پتنگ بازی، آتش بازی میں ملوث ملزمان گرفتار کیے گئے۔
لاہور سے مزید