پشتونخوامیپ کی سکھ برادری کو بیساکھی کے تہوارپرمبارک باد

April 15, 2024

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی پریس ریلیز میں سکھ برادری کو بیساکھی تہوار پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں سکھ عقیدت مند ہر سال اپریل کی 13 اور 14 تاریخ کو بیساکھی کا تہوار مناتے ہیں اور سکھ مذہب میں یہ نئے سال کا آغاز ہے اس موقع پر پارٹی دنیا بھر بالخصوص پشتونخواوطن میں آباد سکھ برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہمیشہ سے تمام اقلیتوں کے حقوق کی تحفظ کیلئے آواز بلند کرتی رہی ہے اور پشتونخوا وطن کی ترقی میں تمام اقلیتوں کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔