لاسی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

April 16, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاسی گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدد لاسی گوٹھ میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،واقعے کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کی جہاں پر مقتول کی شناخت 50 سالہ نبی داد ولد حق داد کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے مقتول کو 4سے 5پانچ گولیاں ماری گئیں ہیں جس سے اسکی موت واقع ہوئی ہے ،پولیس نے جائے وقعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول برآمد کرلئے ہیں۔