اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ

April 16, 2024

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) کیپٹل پولیس نے پیر کو وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی ہائی الرٹ کردی ۔ سی ٹی ڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔ متعدد مشتبہ افراد کو جانچ پڑتال کےلیے تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ درجنوں گھروں کی تلاشی بھی لی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز ۔ کا دعویٰ ہے کہ اسلام آباد پولیس جرائم کی بیخ کنی کےلیے مصروف عمل ہے۔ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع پکار 15 پر دیں۔