منظور رضی کینیڈا میں ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی میں خصوصی شرکت کرینگے

April 17, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریلوے ورکرز یونین (اوپن لائن) کے مرکزی جنرل سیکریٹری محمد نسیم راؤ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری صاحبزادہ امجد علی خان، ڈویژنل انفارمیشن سیکریٹری جاوید اقبال میمن نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ مرکزی چیئرمین منظور احمد رضی 18 اپریل جمعرات کو دو ماہ کے لیے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو اور کیلگری روانہ ہونگے ، منظور احمد رضی 21 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے تقریب میں بطور مہمان خصوصیزشرکت کرینگے۔