پاکستانیوں کی اکثریت سزائے موت کی حامی

April 17, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) سزائے موت کی حمایت پر پاکستانی عوام کی رائے بٹی ہوئی ہے ،تاہم اکثریت سزائے موت کی حامی ہے ، 45فیصد شہری سزائے موت کے حامی اور 39فیصد مخالف ، 11فیصد کا درمیانہ موقف ہر دس میں سے 5پاکستانی سزائے موت کی حمایت کرتے ہیں لیکن 4 اس کے مخالف ہیں ، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا،، جس میں 1 ہزار سے زائد افراد نے ملک بھرسے حصہ لیا، یہ سروے 29فروری سے 15مارچ 2024 کےدرمیان کیاگیا ۔ گیلپ پاکستان کے مطابق 45 فیصد پاکستانی سزائے موت کے قانون کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،اور سنگین جرائم میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کو درست کہتے ہیں ،لیکن 39فیصد شدید مخالف ہیں اور کسی بھی صورت میں اس کی حمایت کرنے کو تیار نہیں ہیں ،سرو ے میں 11 فیصد پاکستانی سزائے موت پر درمیانہ موقف رکھتے ہیں اور نہ کھل کر حمایت کرتے ہیں نہ مخالف ،جبکہ 5 فیصد نے سزائے موت پر کوئی رائے دینے سے گریز کیا اور خاموشی اختیار کی۔