برطانیہ کے پراسرار ترین امیر آدمی کی دولت 14 ارب پاؤنڈ

April 17, 2024

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے پراسرار ترین امیر آدمی کی دولت 14ارب پاؤنڈ ،ان کا اپنا عملہ ہی ان سے لاعلم؛ پیپرازی یا فوٹو شوٹ سے بھی دور رہنا پسند ۔ تفصیلات کے مطابق 56سالہ مائیکل پلاٹ برطانیہ کے امیر ترین شخص ہیں اور ان کی بے پناہ دولت نے معروف ارب پتیوں سر جم ریٹکلف اور جیمز ڈائیسن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ لیکن اتنی زیادہ دولت ہونے کے باوجود پریسٹن میں پیدا ہونے والا ارب پتی زیادہ تر لوگوں میں انجان ہے حتیٰ کہ اس کی اپنی کمپنی کے ریسپشنسٹ کو اس کا نام تک نہیں معلوم۔ سن 2000 میں مائیکل اور بزنس مین ولیم ریوز نے مل کر سرمایہ کاری فرم بلیو کرسٹ کیپٹل مینجمنٹ کی بنیاد رکھی۔ زیادہ تر ہیج فنڈز کے برعکس یہ بیرونی کلائنٹس کے بجائے اپنے ملازمین اور سینئر شراکت داروں کے لیے ذاتی سرمایہ کاری کی گاڑی کے طور پر کام کرتی ہے۔