ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان کی کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے

April 17, 2024

ملتان(سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب نے پنجاب میں کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان ملک راشد نعمت کھوکھر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر اینٹی کرپشن آفیسران کو درخواستوں پر انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد از جلد نمٹانے کے احکامات جاری کئے ، اسی طرح دفتر اینٹی کرپشن ضلع خانیوال،ضلع لودھراں میں بھی کھلی کچہریاں لگائی گئیں ۔