گلشن اقبال کے نجی اسکول میں آگ لگنے سے کمرے کی چھت گر گئی

April 18, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں واقع نجی اسکول (الخیر اسکول ) میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہوتی چلی گئی، آگ کی اطلاع فوری طور پر فائرنگ بریگیڈ کو دی گئی ، محکمہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کے لئے امداد سرگرمیاں شروع کردیں،آگ اسکول کی اوپری منزل پر واقعہ اسٹور روم میں لگی ،آگ اتنی شدید تھی کہ جس نے اسٹور روم کی ہر ایک چیز کو جلا کر خاک کردیاجبکہ آگ کی وجہ سے اسٹور روم اور متصل کمرے کی دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں اور دیواریں کمزور ہونے سے اسٹور روم سے متصل کمرے کی چھت بھی گر گئی، آگ اس وقت لگی جب اسکول کی چھٹی ہوچکی تھی اس لئے جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ٹیچنگ اسٹاف کے ساتھ دیگر ملازمین موجود تھے۔