مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل کے جلسے کی تیاریاں شروع کردیں، حلیم عادل شیخ

April 18, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دیکر 28 اپریل جلسہ کی تیاریوں کی شروعات کر دیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کراچی کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا، قائد اعظم محمد علی جناح نے ہمیشہ ملک میں رولز آف لاء کے نفاذ کی بات کی تھی بانی پی ٹی آئی آج ملک میں رولز آف لاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ28 اپریل کو ہم عوامی عدالت لگانے جارہے ہیں کراچی کے عوام نے پی ٹی آئی کو ایک ملین سے زیادہ ووٹ دیئے لیکن ہمارا مینڈیٹ چھینا گیا۔