اے وی ایل سی‘ چھینی و چوری کی گئیں 18 گاڑیاں مالکان کے سپرد کر دیں

April 19, 2024

کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے وی ایل سی نے کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی و چوری کی گئیں 18 گاڑیاں برآمد کر کے مالکان کے سپرد کر دیں ، برآمد شدہ گاڑیاں ایس ایس پی نے اے وی ایل سی آفس میں مالکان کے سپرد کیں اور گاڑیوں کی حفاظت کے اقدامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا،چوری اور چھینی گئی گاڑیاں واپس ملنے پر مالکان نے اے وی ایل سی پو لیس کا شکریہ ادا کیا۔