ملیر باغ ابراہیم میں مسلح ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے نوجوانوں کو لوٹ لیا

April 19, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ملیر باغ ابراہیم میں موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے 3 نوجوانوں سے موبائل فون چھین لئے جبکہ ایک نوجوان کے پاس کچھ نہ ملنے پر اسے تھپڑ جڑ دیا اور دن دیہاڑے واردات کرکے باآسانی فرار ہو گئے، واقع کی سی سی ٹی ڈی فوٹیج سامنے آگئی ۔