پاکستان کا مالیاتی خسارہ مزید ایک فیصد بڑھنے کا امکان

April 19, 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان کا مالیاتی خسارہ مزید 1 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جبکہ رواں مالی سال کا خسارہ جی ڈی پی کا4.7فیصد ہونے کا خدشہ ہے، ذرائع کے مطابق جی ڈی پی گروتھ کے اعتبار سے وفاقی قرضوں کا بوجھ کم ہونے کا امکان ہے،اس بوجھ میں کمی زیادہ دیرپا نہیں ہوپائے گی،مالیاتی توازن جی ڈی پی کے 4تا 5فیصد رہے گا،پرائمری خسارہ 9فیصدسے کم ہونے کا امکان ہے،رواں مالی سال کا وفاقی بجٹ خسارہ 6 . 53 فیصد تک پہنچ کر 6 ہزار 900 ارب ہونے کا امکان ہے،خسارے کو قابو میں رکھنے کے لیئے صوباوں سے 600 ارب روپے کا سرپلس ملنا لازم ہے، اس سرپلس کے ملنے پر خسارہ 7 ہزار 500 ارب تک رہے گا۔