• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی، عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف عوام اور سیکورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،کے پی کے میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کو وفاق کا مکمل ساتھ دینا ہوگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے جو آج بھی جاری ہے،بلوچستان کی صورت حال کو خراب کرنے میں بھارت کا کردار نمایاں ہے، اس صوبے میں بہتری کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندہ وفد کو بھیجا جائے جس کی رپورٹ کی روشنی میں صوبے میں بہتر اقدامات کے لئے اہم فیصلے کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ کے پی کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اپنی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر ملک کے مفاد کے لئے سوچیں، کے پی کے میں ہونے والی دہشت گردی کو روکنے کے لئے صوبائی حکومت کو وفاق کا مکمل ساتھ دینا ہوگا، اس وقت اس صوبے میں ہونے والی دہشت گردی سے عوام کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا ہے جس کے ذمے دار صوبائی حکومت ہے جو ملک دشمن عناصر کی سرپرستی کررہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید