• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ، چھٹی کی درخواست سامنے آگئی

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر، اسٹاف رپورٹر) ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست سامنے آگئی، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہارون جوئیہ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے تحقیقات شروع کردیں ،ٹیم کےکے دیگر ارکان میں ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق اور ڈی آئی جی سیکیورٹی عتیق طاہر شامل ہیں،ایس پی عدیل اکبر کی منظرعام پر آنے والی میڈیکل رپورٹ کے مطابق انہوں نے20 اکتوبر کو پولی کلینک سے چیک اپ کرایا تھا اور ان کا ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں 20اکتوبر سے 22اکتوبر تک نے تین یوم کی رخصت دئیے جانے کی درخواست دی جس میں ڈینگی ٹیسٹ پازیٹوآنے اور ڈاکٹر کی جانب سے مکمل بیڈریسٹ کرنے کی ایڈوائس کاذکر کیا،ذرائع کاکہنا ہے چھٹی ملنے کے بعدانہوں نے23اکتوبرکواپنی ڈیوٹی جوائن کی ،ادھرذرائع کاکہنا ہے کہ ان کے آپریٹر نے تحقیقاتی ٹیم کو بیان میں بتایاکہ ایس پی عدیل اکبر اپنی پروموشن سے متعلق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن جا رہے تھے، چار بج کر 23منٹ پرانہیں آئی ،عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا، وہ کاغذات کی تصدیق کے لیے دفتر خارجہ گئے اور کچھ دیر بعد واپس آ گئے،آپریٹر کے بیان کے مطابق اس دوران ایک اور کال آئی جس کے بعد نجی ہوٹل کے سامنے ایس پی عدیل اکبر نے آپریٹرسے گن مانگی جس پر آپریٹرنے میگزین نکال کر گن عدیل اکبر کو دی، عدیل اکبر نے سیکیورٹی چیکنگ کے دوران پوچھا یہ گن چلتی بھی ہے کہ نہیں،آپریٹر نے بیان میں کہاکہ عدیل اکبر نے کہا کہ میگزین مجھے دو اس میں کتنی گولیاں ہیں، میگزین عدیل اکبر کے حوالے کی اورانہیں بتایا کہ اس میں 50گولیاں ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید