چھاپہ کیس، عدالت نے چالان سی کلاس کرنے کی درخواست رد کردی

April 20, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ غربی محمد عبد اللہ قادری نے ڈی ایس پی عمیر طارق،ایس ایس پی عمران قریشی ودیگر سے متعلق چھاپہ کیس میں چالان کو سی کلاس کرنے کی درخواست رد کردی،عدالت کا کہنا تھا کہ عمیر طارق و دیگر پرائیویٹ لوگوں نے چھاپے سے پہلے اپنے موبائل بند کردیے تھے، عمیر طارق بجاری نے جھوٹ کہا کہ وہ چھاپے میں ملوث نہیں تھا، میڈیا میں خبر چلنے کے بعد مدعی کو ایک کروڑ سے زائد رقم واپس کردی گئی، تاہم چھیانوے لاکھ سے زائد رقم اور بیس سے زائد تولہ سونا اب تک مفرور ملزمان سے ریکور ہونا باقی ہے، مفرور ملزمان میں پرائیویٹ اور پولیس والے شامل ہیں،عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ چالان جمع کروانے کی ہدایت ک رتے ہوئے مفرور ملزمان سمیت تمام ملزمان کو 27 اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ، مفرور ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، سندھ ہائی کورٹ نے پہلے جج محمد بلال کے آرڈر کو مسترد کردیا تھا جبکہ جج محمد بلال نے بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی،سندھ ہائی کورٹ نے کیس دوسرے مجسٹریٹ کو منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔