جعلی ڈگری کا الزام، ڈی جی اسپورٹس بورڈ شعیب کھوسو برطرف

April 20, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسپورٹس کے ڈی جی شعیب کھوسو کو فوری طور پر ان کے عہدے سے ہٹایا دیا گیا ہےان کی جگہ آئی پی سی کے ایڈ یشنل سیکرٹری ظہور الحق کو اضافی چارج دے دیا گیا، کیبنٹ سیکرٹریٹ کے نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ شعیب کھوسو کو ایک ماہ کی تنخواہ دی جائے گی، شعیب کھوسو پر جعلی ڈگری اور دیگر الزامات کے تحت انکوائری جاری ہے۔