سٹیشن ماسٹر نورالدین کے اعزاز میں الوداعی تقریب

April 20, 2024

پشاور(جنگ نیوز) پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن اٹک سٹی ریلوے سٹیشن کے سٹیشن ماسٹر نورالدین کے اعزاز میں عملے نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا جس میں ملازمین کے علاوہ افسروں نے کہا کہ نورالدین کی ریلوے کیلئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔انکی کاوشوں کو سراہتے ہیں۔ پروگرام کے آخر میں ریلوے کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئیں۔