منشیات کی ملزمہ کو 2 سال قید، پسند کی شادی ،خاتون کو ہراساں نہ کرنیکا حکم

April 20, 2024

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر خاتون ملزمہ یاسمین بی بی کو دو سال قید کی سزا سنا دی ہے ۔ پولیس تھانہ الپہ کو ہدایت کی ہے کہ پسند کی شادی کرنے والی وہ خاتون کو ہراساں نہ کرے ۔منشیات فروشی کے مقدمہ میں ملوث ملزم طارق عرف تاری کی عبوری درخواست ضمانت منظور،منشیات کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کے پیش نہ ہونے پر اس کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث ملزم جمیل کی عبوری درخواست ضمانت خارج، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد اشفاق کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے ۔خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد وسیم کی ضمانت خارج کر دی گئی۔ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد علی کی درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے بوگس چیک کے مقدمہ میں ملوث ملزم فاروق کی عبوری درخواست ضمانت کو خارج کر دیا ہے۔ پولیس نے عدالت سے ملزم کو گرفتار کر لیا ھے ۔