اسرائیل ایران کیساتھ مکمل جنگ کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا، تجزیہ کار

April 20, 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ پیشرفت کا حالات پر کیا اثر ہوسکتا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اسرائیل میں رائے ہے کہ اس وقت ایران کے ساتھ مکمل جنگ کا بوجھ نہیں برداشت کیا جاسکتا، ایران اسرائیل جنگ ہوجاتی ہے تو پاکستان کیلئے بڑا ایشو ہوگا، پروگرام میں تجزیہ کار اعزاز سید بینظیر شاہ ،ارشاد بھٹی اور مظہرعباس نے اظہار خیال کیا۔