بارشیں، ضلعی انتظامیہ مری کی سیاحوں کے لئے ایڈوائزری جاری

April 20, 2024

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مری میں 18 اپریل کو شروع ہونے والا بارش کا سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہے گا۔محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں اس دوران بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ مری نے بارش کے پیش نظر سیاحوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ سیاحوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ موسم کی صورتحال کا جائزہ لے کر اپنا پروگرام ترتیب دیں۔اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ موجود ہے۔ عوام سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں۔