ہمارے طلباء وہ چیزیں پڑھ رہے ہیں جن کا دور ختم ہوچکا ہے، وزیر تعلیم

April 21, 2024

لاہور(خبرنگار)وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ دنیا آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی طرف بڑھ چکی ہے اور ہمارے طلبہ ابھی تک سی ڈی روم اور وہ چیزیں پڑھ رہے ہیں جن کا دور ختم ہو چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کریسنٹ ماڈل سکول کے دورہ کے موقع پر کیا ،انہوں نے سائنس ماڈلز پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نئی نسل میں بہت پوٹینشل موجود ہے ،نصاب میں سے ایسا تمام مواد نکال کر دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈھالیں گے اور طلبہ کو وہ تمام جدید امور سکھائیں گے جو انہیں آج کے دور کے ساتھ منسلک کرنے میں معاون ہوں گے۔ اس موقع پر رانا سکندر حیات نے سائنس ماڈلز بنانے والے تمام طلبہ کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سے تعریفی سند کا بھی اعلان کیا۔