ڈی جی پی ڈی ایم اے کی وئیر ہائوس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

April 21, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر)ڈی جی پی ڈی ایم اےعرفان علی کاٹھیا نے ہربنس پورہ پی ڈی ایم اے وئیر ہائوس کا دورہ کیا۔ انتظامیہ نے دستیاب سامان کے بارے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ بارشوں اور طوفان میں درکار امدادی سامان وئیر ہائوس میں موجود ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے او بی ایم بوٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے انتظامات کا جائزہ لے کر اظہار اطمینان کیا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں اور غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر وئیر ہاوس انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔