جماعت اسلامی ایک مضبوط اور فعال سیاسی جماعت ہے، رضا خان

April 21, 2024

پشاور(جنگ نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما رضا خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی مضبوط ایک فعال سیاسی جماعت ہے اور ہر قسم کےکرپشن سے پاک سیاسی پارٹیوں میں ممتاز مقام رکھتی ہے جماعت اسلامی ہی کارکنان کو معاشرے میں ایک اعلی نمایاں مقام دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر کرپٹ مافیا قابض ہے جس کی وجہ سے روز بروز ملک مسائل کی دلدل میں دھنستا جارہا ہے جب تک عوام عملی میدان میں نہیں نکلیں گے اور حقیقی معنی میں ملک کے خیر خواہ نمائندوں کا چنائونہیں کرینگے ملک کانظام نہیں بدل سکتا۔