بجلی کی فراہمی معطل رہے گی

April 23, 2024

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں برقی لائنوں پر ترقیاتی کاموں اور کھمبوں کی شفٹنگ کے سلسلے میں 23 سے 25 اپریل تک کوئٹہ سٹی گرڈ اسٹیشن سے منسلک جناح روڈ ، سورج گنج بازار ، جناح ٹاون ، اولڈ سمنگلی ، پی ٹی وی ، عالم خان ، مارکر فیکٹری ، پی اے ایف ، بروری روڈ ، انٹرکنیکٹر اور نواں کلی فیڈروں سے صبح ساڑھے دس سے سہ پہر ساڑھے تین بجے بجلی بند رہے گی ۔ اسی طرح سریاب گرڈ اسٹیشن کے سمنگلی ایکسپریس، کرانی، اے ون سٹی،واسا، ہزارہ ٹاون، جڑسا، سریاب ٹو، اولڈلیاقت بازار، اولڈو نیو جان محمد، خیر بخش مری، انڈسٹریل، جوائنٹ روڈ، منی مارکیٹ اور سیٹلائٹ ٹاون فیڈرز نیز شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، داریم،ادیان، کڈنی سینٹر،خروٹ آباد، دوستین، تکاتو، عمر، چشمہ، گارڈ،پی اے ایف فیڈروں سے صبح ساڑھے 10 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک بجلی بند ہوگی ۔ انہی دنوں میں مری آباد گرڈ اسٹیشن کے مری آباد،سیدآباد، کاسی ون، کاسی ٹو، طوغی روڈ، لیاقت بازار اورسٹی فیڈروں سے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی ) کی جانب سے 220 کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن پر ضروری مرمت کے سلسلے میں 23 اپریل کو صبح10بجے تاشام 4بجے بجلی بند ہوگی جسکے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 80میگاواٹ برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا ۔24اپریل کو 132 ٹرانسمیشن لائنوں پر کام کے سلسے میں جھل مگسی، بارکھان اور کوہلوگرڈ اسٹیشن سے بھی صبح9بجے سے شام4بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔