امتحانات میں نقل کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ سکندریوسف

April 23, 2024

پشاور ( جنگ نیوز )تنظیم اساتذہ خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر سکندر خان یوسف زئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امتحانات میں نقل ایک ناسور ہے جس کا خاتمہ کا تمام سٹیک ہولڈرز کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انھوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بورڈزحکام امتحانات سے پہلے نقل کی روک تھام کیلئے بلند و بانگ دعوے کرتے نظر آتے ہیں مگر اخلاص کی کمی، ذاتی اغراض و مقاصد اور نقل کے خاتمے میں عدم دلچسپی کے نتیجے میں اُن کے تمام دعوے صدا بہ صحرا ثابت ہو جاتے ہیں۔ مشترکہ امتحانی ہالز کے فیصلے کو موخر کرنا ، امتحانی عملے میں سفارش کے ذریعے من پسند افراد کی مخصوص امتحانی مراکز میں تعیناتی سے معلوم ہوتا ہے کہ امتحانات کا کنٹرول مافیاز کے ہاتھوں میں ہے جو نقل کو ختم کرنے کی بجائے اس کو فروغ دینے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں۔