شہرمیں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے،ایل ڈبلیوایم سی

April 23, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) سی ای او ایل ڈبلیو ایم سیبابر صاحب دینکا خصوصی مانیٹرنگ ایکٹویٹی احکامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ہر ہر یونین کونسل میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ 5000 سے زائد کنٹینرز صبح کی شفٹ میں کلیئر کیے جا رہے ہیں۔ شہر کی تمام شاہراہوں پر مینوئل سویپنگ، مکینیکل سویپنگ کا عمل جاری ہے۔ کمرشل مارکیٹس کے ساتھ ساتھ مرحلہ وار رہائشی علاقوں کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق شہر کو چمکانے کے مشن کی تکمیل کے لیے داتا دربار، لاری اڈا، آزادی چوک، ریلوے اسٹیشن کے گرد خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئیں۔شاہدرہ، راوی ٹاؤن، سمیت شہر کے دیگر داخلی و خارجی راستوں پر صفائی آپریشن کیا گیا۔علامہ اقبال ٹاؤن، کریم بلاک، جوہر ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ میں علاقوں کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے ۔