پی ٹی آئی کا مزار قائد پر جلسہ اب 5 مئی کو ہوگا، حلیم عادل شیخ

April 24, 2024

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مزار قائد پر 28 اپریل کو ہونے والا جلسہ اب 5 مئی کو ہوگا، پی ٹی آئی کی پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں جلسہ کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،حلیم عادل شیخ نے کہا 26 اپریل کو عدالت سے اجازت ملتی بھی ہے تو دو دن میں تیاریاں نہیں ہوسکتیں، عدالت سے امید ہے ہمیں اجازت مل جائے گی، گزشتہ روز کراچی ریلی کی اجازت نہ ہونے کا جواز بنا کر کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ۔