• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں، گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور تعاون پر مبنی مضبوط تعلقات موجود ہیں۔ کراچی کی مہمان نوازی غیر ملکی سفارت کاروں پر گہرا اور دیرپا اثر چھوڑتی ہے اور جب وہ شہر سے رخصت ہوتے ہیں تو یہاں کی یادیں زندگی بھر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ وہ کراچی میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس گیون ڈوم کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے، جو ایکٹن ہائوس (برطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کی رہائش گاہ) میں منعقد ہوا۔ تقریب میں کئی اہم سیاسی اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی جن میں فریال تالپور، وزیر مملکت فہد ہارون، رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی، سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، راجور سنگھ سودھا، وزیر اعلی کے معاون خصوصی، ایم پی اے محمد قاسم سومرو، سابق ایم پی اے نند کمار گوکلانی، سینئر سیاستدان جام کرم علی، پرنس جام قائم علی اور جام فاروق سمیت سفارتکار اور کراچی کے سماجی و کاروباری حلقوں کے افراد شامل تھے۔گورنر سندھ نے لانس ڈوم کو آسٹریلیا میں ان کی نئی سفارتی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اپنی آئندہ ذمہ داریوں میں بھی اسی طرح کامیاب رہیں گے۔ گورنر نے کہا کہ کراچی میں خدمات انجام دینے والے سفارت کار ایسی گرمجوشی اور مہمان نوازی کا تجربہ کرتے ہیں جو دنیا میں کہیں اور مشکل سے ملتی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید