کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پنکی کیس کا جائزہ لینے کیلئے قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کااہم اجلاس 20مئی کو طلب ،اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کے ارکان، سینئر پارلیمنٹرینز کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فریال تالپور نےسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کےارکان،سینئر پارلیمنٹرینز کو بھی مدعو کیا گیا ہے، فریال تالپور کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس 20مئی کو ہو گا۔وزیرایکسائز سندھ مکیش کمار، میئر مرتضی وہاب بھی اس اجلاس میں شریک ہوں گے،ارکان قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی نوید قمر نبیل گبول عبدالقادر پٹیل کو بھی دعوت دی گئی۔ آئی جی پولیس، سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ، سی آئی اے کیسربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، ایس ایس پی اور ڈی آئی جی حیدرآباد کو ان پرسن کمیٹی اجلاس میں شامل ہونے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ تعلیمی اداروں میں ڈرگ ٹیسٹ کا جائزہ لیگی اور محکمہ ایکسائز جاری اقدامات پر بریفنگ دیگا، پولیس حکام پنکی کیس پر پیشرفت سےآگاہ کریں گے۔