• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر کے پاکستانی عملے کی عدم بازیابی، ایم کیو ایم کی تشویش

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے صومالیہ میں قزاقوں کے ہاتھوں اغوا شدہ آئل ٹینکر کے پاکستانی عملے کی عدم بازیابی اور وفاقی حکومت کی عدم سنجیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزارتِ خارجہ اور وزیراعظم پاکستان سے فوری اور ٹھوس عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر مظلوم خاندانوں، خواتین اور معصوم بچوں کے احتجاجی مظاہرے کو حکمرانوں کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ واقعے کو تین ہفتے گزر چکے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید