کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 6 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے، اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق فیروز آباد تھانے کی حدود سوسائٹی قبرستان کے قریب فیروز آباد پولیس اور شاہین فورس کا ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہو، فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، مسروقہ سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی جبکہ ملزمان کی شناخت اور کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔ تھانہ خواجہ اجمیر نگری تھانہ کی حدود سیکٹر 5B3رحمانیہ موڑ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی جس پر جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سید عمیر علی کے نام سے ہوئی جبکہ فرار ملزم کی شناخت اسد پٹھان کے نام سے کی گئی ہے۔ گرفتارملزم کے قبضے سے 9ایم ایم پستول برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تھانہ شاہ لطیف کی حدود سیکٹر 16-A میں گشت پر مامور پولیس نے موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔