بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلے کرنے ہونگے، شاہد خاقان عباسی

April 24, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے فیصلے کرنے ہوں گے۔ گیس پائپ لائن سیاسی نہیں قانونی معاملہ ہے۔ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی کیس کو پانچواں سال شروع ہو چکا ہے ، 2000 میں بھی ایک کیس 9 سال تک چلا تھا ، میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی ، اٹھارہ سال میں پنشن ہو جاتی ہے اور اب تو چودہ سال ہو گئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے لئے محنت کرنی ہو گی ، فیصلے کرنے ہوں گے۔