بیٹی کا گینگ ریپ کرنیوالے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں مار دیں

April 24, 2024

کراچی (این این آئی)بیٹی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم کو ماں باپ نے گولیاں ماردیں، ملزم کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں باسط نامی نوجوان کو لڑکی کے والدین نے بلایا ، متاثرہ لڑکی کے والد نے باسط کو گفتگو میں مصروف کیا، پیچھے سے ماں نے باسط کو گولی ماری اور بعد میں والد نے گولیاں برسادیں ۔

ملزم باسط کو ایک گولی پیٹ میں جبکہ دوسری گولی کمر میں لگی۔مومن آباد پولیس نے فائرنگ کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ متاثرہ لڑکی کے والدین کو اسلحہ فراہم کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔