• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ، مقررین

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت و اداراۃ الفرقان کے زیراہتما م ختم نبوت آگا ہی سیمینار برائے ٹیچرز،پروفیسرز مولانا قاری محمدحنیف کمبوہ کی زیر صدارت مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ ہے جس کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان اپنی ذمہ داری نبھائے۔ کانفرنس میں مفتی محمداعجازجامعہ امدادیہ فیصل آبا د، پروفیسر مولاناحافظ ظفراللہ شفیق ، مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، پیررضوان نفیس، قاری علیم الدین شاکر، قاری ظہورالحق مولانا سمیع اللہ نے شرکت کی۔
لاہور سے مزید