لاہور( نیوز رپورٹر)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور نے ادارے کا انسپکٹر ظاہر کرکے شہری کو ہراساں کرنے، گرفتاری کی دھمکیاں دینے اور20لاکھ روپے وصول کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کرکے شہری سے وصول کی گئی پوری رقم برآمد کر لی۔ ملزم شاہد بشیر چیمہ خود کو این سی سی آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرتا تھا اور شہری کو گرفتاری کی دھمکیاں دیتا تھا۔